اسرائیلی فورسز کی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

May 13, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)پی ٹی ائی کے ناراض کارکنان (پاکستان بچائو تحریک )نے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے بربریت کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی اسلام اتحاد کا مظاہر ہ کریں اور اسرائیل کو قبلہ اول پر حملے کا منہ توڑجواب دیکر فلسطین کی مبارک سرزمین کو اسرائیل کے تسلط سے آزاد کروائے مظاہرے کی قیادت محمد عامر خان اور دیگر ساتھیوں نے کی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے جاری بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں نے مسلمانوں کے دل پارہ پارہ کر دئے اسرائیل نے قبلہ اول میں جو ظلم و جبر کیا اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے شرکاء نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین کو اسرائیل کے تسلط سے آزاد کروانے کیلئے مسلمان ممالک آگے بڑھ کر سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے ۔