میاں چنوں: گھریلو تنازع پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک

May 13, 2021

میاں چنوں میں گھریلو تنازع پر تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ عبدالحق ٹاؤن میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی، ساس اور سسر کو قتل کیا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم واقعے کے بعد 3 بچوں کو لے کر فرار ہوگیا۔