• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بفر زون، باپ نے گھریلو جھگڑے کے دوران نومولود بچے کو زمین پر پھینک دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تیموریہ تھانے کی حدود بفر زون سیکٹر 16اے میں شقی القلب باپ نے گھریلو جھگڑے کے دوران طیش میں آکر مبینہ طور پر نومولود بچے کو زمین پر پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق بیوی سے جھگڑے کے باعث اس کے شوہر نے غصے میں آ کر بچے کو گود سے گرا دیا، جس کے باعث بچہ زخمی ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جا رہی ہے ، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نومولود کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین