ہم الیکشن میں دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے، کیپٹن (ر) صفدر

May 13, 2021

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ٹرین چل چکی ہے، ہم الکیشن میں ہم دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارٹی رہنما جاوید لطیف کے گھر پر ان کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر انھوں نے جاوید لطیف کے اہلِ خانہ کو بتایا کہ وہ پارٹی قائد کی خصوصی ہدایت پر یہاں آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر کاربند ہیں۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا اور اب پاکستان بچانے نکلی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ٹرین چل چکی ہے، جو اترے گا وہ سمجھ دار نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم کو بہتر انداز میں چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ الکیشن میں ہم دوتہائی اکثریت سے جیتیں گے۔