لاہور: ڈولفن اسکواڈ، پولیس کی کارروائی، مختلف جرائم میں ملوث 17 مزمان گرفتار

May 13, 2021

عید الفطر کے موقع پر لاہور میں ڈولفن اسکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ (پی آر یو) نے مختلف علاقوں میں کارروائی کی اور 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق نشتر سے شراب سپلائی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر کے شراب کی بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔

انھوں نے بتایا کہ شفیق آباد سے دو رہزنوں کو گرفتار کر کے چھینے گئے موبائل فون برآمد کر لیے۔

اسی طرح اسلام پورہ، فیصل ٹاؤن، ہنجروال اور دیگر علاقوں سے ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق مختلف علاقوں سے 9 پتنگ باز گرفتار کرکے ڈور اور پتنگیں قبضے میں لے لی گئیں۔