عید پر کورونا ایس او پیز کا خیال رکھنا نہ بھولیں، فخرِ عالم

May 14, 2021

معروف پاکستانی گلوکارو اداکار فخرِ عالم نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے لوگوں کو اس بات کی یاددہانی کروائی ہے کہ کورو نا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے تو عید پر کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

گلوکارفخرِ عالم نے مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میری طرف سےسب کو عید مبارک کی مبارکباد۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ان چھٹیوں کے دوران چوکنا اور ذمہ دار رہیں۔اپنے ماسک پہنیں اور اپنے ہاتھ دھوئیں۔ ‘

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار517 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس موذی وباء سے مزید 48 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار123 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 19 فیصد سے زائد ہو گئی۔