سمندری طوفان کے پیش نظر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کردیا

May 15, 2021

سمندری طوفان کے پیش نظر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے زیر تعمیر عمارتوں کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام بلڈرز زیر تعمیر عمارتوں میں حفاظتی اقدامات کرلیں۔

ترجمان سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام زیر تعمیر عمارتوں سے کرینز ہٹاکر محفوظ مقامات پرمنتقل کی جائیں۔