• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان بھارتی گجرات سے گزرے گا، محکمہ موسمیات

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کی صورتحال کے تحت سمندری طوفان بھارتی گجرات سے گزرے گا، سمندری طوفان کا اثر سندھ کے جنوب اور جنوبی مشرقی حصے پر ہوسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سجاول، ٹھٹھہ، بدین اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

سردار سرفراز  کا کہنا ہے کہ بارشیں کتنی ہوں گی یہ سمندری طوفان کی شدت پر منحصر ہے، تاہم کراچی کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی ساحلی پٹی پر کہیں تیز بارش اور زیادہ تر معتدل بارش کا امکان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹریک سے اندازہ ہورہا ہےکہ طوفان ہماری ساحلی پٹی سے دور سے گزرے گا، کراچی میں ہوائیں 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

تازہ ترین