اسرائیل نے فلسطین نہیں، عالم اسلام کی غیرت وحمیت پر حملہ کیا ہے، مقررین

May 16, 2021

کراچی(اسٹاف رپوٹر) فلسطین میں اسرائیل جارحیت اور لشکر کشی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن نے فوارہ چوک سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا،احتجاجی مظاہرے میں علامہ صادق جعفری،علامہ حسن ظفر نقوی،قاضی احمد نورانی،اسرار عباسی،یونس براہی،محفویار خان،علی حسین نقوی،علامہ مرزا یوسف حسین،راؤ کامران،علامہ مبشر حسن،علامہ علی انورسمیت کارکنان،سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات اورسول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی،کورونا سے متعلق حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنے کے حوالے سے شرکاء احتجاج نے انتہائی ذمہ دارانہ انداز اختیار کیا، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری کاکہنا تھا کہ سرائیل نے فلسطین پر حملہ نہیں کیا بلکہ عالم اسلام کی غیرت وحمیت پرحملہ کیا ہے، دنیا کی باطل قوتیں مجتمع ہونا شروع ہو گئی ہیں،اگر مسلمان حکمرانوں نے ʼʼ امت مسلمہʼʼ کیʼʼ خوشنما لفاظیʼʼ سے نکل کر اس کا عملی اظہار نہ کیا تو تاریخ میں وہ عالم اسلام سے غداری کے مرتکب ہونے والوں کی صف میں کھڑے نظر آئیں گے،انہوں نے کہا اب کسی مصلحت یا منفعت کا وقت نہیں ہے اب حق و باطل کا معرکہ ہے مسلمانوں کو یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ محض اسلام کے نام لیوا نہیں بلکہ اس کے دفاع کے لیے جان و دل سے تیار ہیں، 16 مئی مرکزی قائدین کی حکم پر امریکا و اسرائیل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہوگا، علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف پاکستانی حکومت دو ٹوک اور واضح موقف اختیار کرے، علامہ قاضی احمدنورانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل امت مسلمہ کے قلب پر خجر کے مانند ہے۔