برطانوی وزیراعظم کے گھر کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ

May 17, 2021

اسرائیلی حملوںکے خلاف مظاہروںکا سلسلہ جاری ہے، لندن میں وزیراعظم بورس جانسن کی رہائش گاہ کے سامنے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے برطانوی وزیراعظم سے اسرائیل پر پابندیاں لگانے اور ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

علاوہ ازیںامریکی شہر ہیوسٹن میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا ہے۔

مظاہرے کے شرکاء نے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے۔