بھارت، طوفان تاؤتے سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خطرہ

May 17, 2021

بھارتی میڈیا کی جانب سے سمندری طوفان تاؤتے سے متعلق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سمندری طوفان آج رات بھارتی ریاست گجرات تک پہنچ جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان تاؤتے کے سبب گجرات کے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کا خطرہ ہے جبکہ بھارتی ریاست مہاراشٹر، کیرالہ سمیت دیگر ریاستوں میں شدید بارشوں کے الرٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مغربی ساحلی پٹی کے نشیبی علاقوں سے ڈیڑھ لاکھ افراد کا انخلا کرایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارت میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔