• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاؤتے کراچی سے800 کلو میٹر دور، شہر میں بارش کا امکان نہیں

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان تاؤتے نے مزید شدت اختیار کی ہے اور یہ کراچی سے 8 سو کلو میٹر دور ہے، تاہم کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے،جبکہ تھر پارکر، میرپور خاص اور دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کراچی میں آج اور کل موسم شدید گرم اور آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کراچی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،جبکہ موجودہ درجہ حرارت 34 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر قائد میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 21فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوائیں 9کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

تازہ ترین