غزہ جنگ سےنیتن یاہو کو فائدہ پہنچاہے،اسرائیلی رکن پارلیمنٹ

May 17, 2021

اسرائیلی رکن پارلیمنٹ موشے راز نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ سےنیتن یاہو کو فائدہ پہنچا ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں اسرائیلی رکن پارلیمنٹ موشے راز نےفلسطینی ریاست کی حمایت کی اور کہا کہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کےساتھ الگ فلسطینی ریاست سے مسئلہ حل ہوگا، میں جنگ بندی کا معاملہ پارلیمان ’کینیسٹ‘ میں اٹھاؤں گا۔

اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نیتن یاہو کو نئی حکومت سازی میں غزہ جنگ سے فائدہ ہوا ہے۔