10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری کم ہوئی: اسٹیٹ بینک

May 22, 2021


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 40 فیصد کم ہوئی۔

مرکزی بینک (اسٹیٹ بینک آف پاکستان) کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں 2 ارب 61 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی سرکاری شعبے میں 2 ارب 46 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، جبکہ نجی شعبے میں اپریل میں 14 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیئے کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران براہِ راست سرمایہ کاری 32 فیصد کم ہو کر 1 اعشاریہ 55 ارب ڈالر رہی۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایاہے کہ اسٹاک مارکیٹ سے گزشتہ 10 ماہ میں 28 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی، جبکہ اس عرصے میں سرکاری شعبے میں 2 ارب 46 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

ا سٹیٹ بینک کے اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال 10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 3 ارب 73 کروڑ ڈالر رہا۔