• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز کے سرمائے پر لیکویڈٹی کی شرط 25 سے کم کرکے 15فیصد کردی

اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز کے سرمائے پر لیکویڈٹی کی شرط 25 سے کم کرکے 15فیصد کردی


کراچی(آئی این پی)اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز کے سرمائے پرلیکویڈٹی کی شرط 25فیصد سے کم کرکے 15فیصد کردی ۔ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق ایکسچینج کمپینز اب مجموعی سرمائےکا 15 فیصد لازمی لیکیویڈٹی رکھنے کی پابند ہوں گی۔ ایکسچینج کمپنیوں نے رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ایک ارب67کروڑ ڈالر کی ترسیلات کو چینلائز کرایا، اس فیصلے سے ایکسچینج کمپنیوں کے 1200 دفاتر کو صارفین کو سہولتیں دینے میں مدد ملے گی۔اعلامیے کے مطابق ملک کی 27 اےکیٹگری ایکسچینج کمپنیوں میں سے 18 ترسیلات زر کی خدمات دے رہی ہیں۔

تازہ ترین