• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک اور اسٹاک ایکسچینج کے دفتری اوقات بحال

اسٹیٹ بینک اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے معمول کے دفتری اوقات آج سے بحال ہوگئے۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اوقات 9 بجکر 32 منٹ سےلے کر ساڑھے 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کے روز کاروبار کے اوقات 9 بجکر 17 منٹ سے 12 بجے تک کے ہونگے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے 17 مئی 2021 ء سے معمول کے دفتری اوقات بحال ہو جائیں گے، پیر سے جمعرات دفتری اوقات صبح 9 سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہونگے جبکہ جمعے کو صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر سے جمعرات ڈیڑھ بجے سے سوا 2 بجے تک وقفہ ہوگا اور جمعے کو 1 بجے سے ڈھائی بجے تک کا وقفہ ہوگا۔

عوامی لین دین کے اوقات پیر سے جمعرات 9 بجے سے ڈیڑھ بجے اور جمعے کو 9 سے 1 بجے تک کے ہونگے۔

ایس بی پی کے عوامی لین دین کے اوقات کمرشل/ مائیکرو بینکوں کے کم از کم بینچ مارک ہونگے، بینک اور مالیاتی ادارے اپنے ضرورت کے مطابق دفتری اوقات مرتب کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین