طلبا و اساتذہ کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے، وزیر تعلیم پنجاب

May 24, 2021

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ طلبا و اساتذہ کی صحت کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر مراد راس نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں ایک اجلاس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں اساتذہ کی ویکسینیشن کا عمل چند دنوں میں شروع کردیا جائے گا۔

وزیر تعلیم پنجاب نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے دوران اسکولوں کو کھلا رکھنے کے لئے تمام اساتذہ کی ویکسینیشن ہی واحد راستہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی ویکسینیشن کیلئے لاہور میں خصوصی سینٹر کا آغاز رواں ہفتے کیا جائے گا۔

ڈاکٹر مراد راس نے اس موقع پر اعتراف کیا کہ کورونا وائرس کی بدولت طلبا کا بہت تعلیمی نقصان ہوچکا ہے۔