پاکستان میں کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کامیاب ہوگئی، ڈاکٹر فیصل سلطان کی قومی ادارہ صحت کی ٹیم کو مبارک باد ہے، چینی ویکسین کین سائنو کو پاک ویک کا نام دیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پاکستانی کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ میں کامیابی کا اعلان کیا۔
فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ فارمولیشن اور پیک کی گئی ویکسین نے سخت ترین کوالٹی ٹیسٹ پاس کرلیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ویکسین سپلائی لائن کےلیے اہم پیشرفت ہے۔
فیصل سلطان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں ویکسین کی فارمولیشن اور پیکنگ کین سائنوبائیو چائنا کے تعاون سے ممکن ہوئی۔