پنجاب: پولیس اہلکاروں کی کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری

May 30, 2021

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس اہلکاروں کی کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق اب تک 50 سے 60 برس کے 18146 افسران و اہلکاروں کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ 40 سے 50 برس کے 19279 افسران و اہلکاروں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 736 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 936 ہو چکی ہے۔