سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔
کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 697 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 56 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 2 ہزار 620 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 5 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 736 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 936 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 58 ہزار 878 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 17 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 39 ہزار 322 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 55 ہزار 965 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 31 لاکھ 69 ہزار 358 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
اب تک کورونا ویکسین کی کُل 61 لاکھ 30 ہزار 509 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 39 ہزار 73 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 982 ہو چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 752 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 14 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 170 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 60 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 116 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 757 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 25 ہزار 83 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 276 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 170 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 540 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 572 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔