لاہور میں کورونا ویکسینیشن آگاہی مہم، آسٹریلوی کھلاڑی بھی میدان میں آگئے

June 03, 2021

لاہور میں کورونا ویکسینیشن آگاہی مہم کیلئے آسٹریلوی کھلاڑی بھی میدان میں آگئے۔

آگاہی مہم میں بین ڈنک، جیمز فیکنر، جو برنز نے حصہ لیا، بین ڈنک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عوام ویکسینیشن کرا کر لاہورکو کورونا فری کریں۔

انہوں نے ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کروانے کی اپیل بھی کی۔

جیمزفیکنر نے کہا کہ آئیں لوگوں کو کورونا ویکسینیشن کرانے کی آگاہی و شعور دیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج سے 18 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔

40 سے زیادہ عمر والے رجسٹرڈ افراد کسی بھی ویکسینیشن سینٹر میں جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔