کیفین کے زیادہ استعمال سے بینائی متاثر ہوسکتی ہے، تحقیق

June 08, 2021

ایک نئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ خوراک اور جینیاتی ردعمل کے نتیجے میں گلوکوما کی کیفیت پر مبنی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔ آنکھوں پر پڑنے والے اس دباؤ کے نتیجے میں بینائی متاثر ہوسکتی ہے۔

ایچن اسکول آف میڈیسن ماؤنٹ سینائی نیویارک میں کی گئی اس تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ وہ مریض جن کے خاندان میںگلوکوما کی ہسٹری ہو، یعنی جینیاتی طور پر گلوکوما کی بیماری خاندان سے منتقل ہونے کا خدشہ ہو انھیں کیفین والے مشروبات کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔

محققین کے مطابق کیونکہ کیفین کے استعمال سے ان میں نابیناپن کے خطرات تین گنا تک بڑھ سکتے ہیں۔ اس تحقیق سے سامنے آنے والے نتائج جرنل اوپتھلمولوجی میں شائع ہوئی ہے۔