جدہ میں بغیر ستون والا دنیا کا سب سے بڑا گنبد

June 08, 2021

سعودی عرب میں عالمی کانفرنسسز اور پروگرامز کے انعقاد کے لیے ساحلی شہر جدہ میں دنیا کا سب سے بڑا گنبد تیار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ستونوں کے بغیر پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا گنبد ہے۔

گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل بدھ کو اس گنبد میں ڈیجیٹل منصوبوں کی نمائش کا افتتاح کریں گے۔

اس گنبد کا اندرونی رقبہ 34 ہزار مربع میٹر سے زائد ہے اور یہ 46 میٹر اونچا ہے۔

اس گنبد کا قطر تقریباً 210 میٹر ہے۔ جس میں 5200 گاڑیوں کو پارک کرنے کی گنجائش ہے۔