وزیر کھیل پنجاب کی لاہور قلندرز کو شاباش

June 10, 2021

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کی جانب سےلاہور قلندرز کی کامیابی پر کھلاڑیوں کو شاباش دی گئی ہے۔

رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنسنی خیز فتح پر لاہور قلندر کو بہت مبارک ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھٹے ایڈیشن کے پندرہویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار راشد خان اور ٹم ڈیوڈ نے ادا کیا۔ دونوں کھلاڑی بالترتیب 15 اور 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

لاہور قلندرز کے راشد خان کو عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

انہوں نے بیٹنگ میں 5 گیندوں پر 15 رنز اور بالنگ میں 4 اوورز میں 9 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔