آمنہ الیاس نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

June 11, 2021

پاکستانی فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر کورونا ویکسین لگواتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ادکارہ نے لکھا ہے کہ’میری کورونا ویکسینیشن ہوگئی ہے۔‘


آمنہ الیاس نے اپنے مداحوں سے ویکسین لگوانے کی درخواست کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’براہ کرم آپ اپنی ویکسینیشن کروائیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’جتنی جلدی آپ کورونا ویکسین لگوائیں گے ہماری زندگی معمول پر آجائے گی۔‘

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 303 کیسز سامنے آئے ہیں۔