سانحہ کینیڈا؛ شہید خاتون مدیحہ سلمان کا تعلق پشاور سے تھا

June 12, 2021

سانحہ کینیڈا میں شہید خاتون مدیحہ سلمان کا تعلق پشاور کے علاقے صدر سے تھا۔

مدیحہ سلمان نے پشاور انجینئرنگ یونیورسٹی سے بیچلرز کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔

کینیڈا میں پیش آنے والے اندوہناک سانحے پر اہل علاقہ اداس ہیں۔

دنیا بھر میں اس دہشتگردی کے واقعے کی بھرپور مذمت کی جارہی ہے۔

کینیڈا میں شہید پاکستانی فیملی کے چاروں افراد کی نماز جنازہ آج لندن اونٹاریو میں ادا کی جائے گی۔

فزیو تھراپسٹ سلمان،ان کی والدہ ، بیوی اور بیٹی کو ایک دہشت گرد نے ٹرک سے کچل دیا تھا۔

کینیڈا کے وفاقی وزیر برائے فیملیز، چلڈرن اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ احمد حسین نے جیو نیوز کو انٹرویو میں کہا حکومت ہر وہ قدم اٹھا رہی ہے کہ ہر شہری خود کو محفوظ سمجھے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈین حکومت پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہے،پارلیمنٹ میں تین وزرا سمیت گیارہ ارکان کا تعلق مسلمان کمیونٹی سے ہے۔