کینیڈا میں ٹرک سے کچل کر جاں بحق ہونے والے مسلمان خاندان سے اظہار یکجہتی اور اسلامو فوبیا اور نسل پرستی کیخلاف ہزاروں افراد نے مارچ کیا۔
کینیڈا کےصوبے انٹاریو کے شہر لندن میں بین الامذاہب مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے نفرت ہلاکت خیز ہے، اور ہم سب انسان ہیں کے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے مسلمان خاندان پر ٹرک حملے کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
مارچ میں مختلف مذہب کے نمائندوں نے تقریر میں نفرت انگیزی کی مذمت اور کینیڈا میں مسلمان کمیونٹی کی حمایت کرنے والوں کو سلام پیش کیا، جب کہ ٹورنٹو، اوٹاوا، مونٹریال اور کیوبک میں بھی ریلیز نکالی گئیں۔