وفاقی بجٹ میں رکھے گئے منصوبے بلوچستان کی خوشحالی کیلئے سنگ میل ثابت ہونگے،جمال رئیسانی

June 13, 2021

کوئٹہ ( آئی این پی ) نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے وفاقی بجٹ کو عوام دوست بجٹ قرار یتے ہوئے کہا کہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں پہلی بار بلوچستان کیلئے ترقیاتی منصوبے رکھے گئے ہیں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کی تعمیر سے ٹریفک حادثات میں کمی آئیگی اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں 900ارب روپے مختص کیئے گئے جو کہ موجودہ صوبائی حکومت کی کامیابی ہے اور اس کا کریڈٹ وزیراعلی بلوچستان اور ان کی حکومت کو جاتا ہیاپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سابقہ ادوار میں بلوچستان کے وسائل کو استعمال کرنا چاہتے تھے مگر اب حقیقی معنوں میں پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی نے صوبے کے ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار اد اکیا ہے جس کو ہم خوش آئند سمجھتے ہیں وفاقی بجٹ میں بلوچستان کیلئے جو منصوبے رکھے گئے یہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا بلوچستان کی عوام میں ہمیشہ غربت اور پسماندگی کا مقابلہ کیا ہے بلوچستان کے قومی شاہرائیں بننے سے صوبہ ترقی کریگا اور جو آئے روز ٹریفک حادثات ہو رہے تھے ان میں بھی کمی آئیگی وفاقی اور صوبائی حکومت ملک بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور بلوچستان کے عوا م کو روزگار دینے کیلئے دیگر زرائع پیدا کی جائے تاکہ بلوچستان میں جاری پسماندگی کا خاتمہ ہوسکے۔