بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ،حاجی غلام علی

June 13, 2021

پشاور(جنگ نیوز) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ایگزیکٹیو کونسل کے رکن حاجی غلام علی نے کہاہے کہ بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ، ڈسٹرکٹ پشاورسمیت ورسک روڈ، متھرا، پی کے 66، 67 اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان کررکھاہیں ، حکومت آئے روز بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کرتی ہے جبکہ دوسری جانب بجلی لوڈشیڈنگ میں مسلسل اضافہ کیا جارہاہے، سخت ترین گرمی میں لوڈشیڈنگ کرنا عوام پر بہت بڑی ظلم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ، واپڈا حکام فوری طورپرڈسٹرکٹ پشاور سمیت متھرا،ورسک روڈ، پیربالا، پٹواربالاوپایان، دارمنگی، بچگی، ڈاگ سمیت ملحقہ جات میں بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے، عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں جبکہ رہی سہی کسر بجلی لوڈشیڈنگ نے پوری کردی ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور عوام کے پریشانی کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین سالوں مین بجلی، سوئی گیس اور پٹرولیم مصنوعات سو فیصدسے زیادہ مہنگی کرکے لوڈشیڈنگ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں مائیں، بہنیں، بچے اور بوڑھے سخت اذیت کا شکار ہیں جبکہ حکومت خالی خولی نعروں سے عوام کے آنکھوں مین دھول جھونک رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے دیہی وشہری علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ لوگ بازار سے برف خریدنے پر مجبور ہوگئے جبکہ لوڈشیڈنگ سے کاریگر اور مزدور طبقہ بھی بے روزگار ہونے لگا ، حکومتسے پرزور مطالبہ کیاکہ فوری طور پر ناروا لوڈشیڈنگ ختم کریں۔