پی ایچ اے کاملازمین کی ویکسی نیشن کیلئے میڈیکل سنٹرقائم

June 13, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)پی ایچ اے نے اپنے ملازمین کیلئے کورونا ویکسین کیلئے میڈیکل سنٹر قائم کردیا ہے۔ خورشید پارک شادمان میں میڈیکل سنٹر میں پی ایچ اے کے تمام ملازمین کیلئے کورونا ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے خورشید پارک شادمان میں پی ایچ اے کے کورونا ویکسینیشن میڈیکل سنٹر کا دورہ کیا انتظامات کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 30 جون تک مرحلہ وار ملازمین کی ویکسینیشن مکمل کرلی جائے گی۔ مستقبل، کنٹریکٹ، ورک چارج اور ڈیلی پیڈ ملازمین سب کیلئے ویکسینیشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ پی ایچ اے کے میڈیکل ویکسینیشن سنٹر میں بہترین سہولتیں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل سنٹر میں روزانہ کی بنیاد پر صبح9 سے 2 بجے تک200 ملازمین کی ویکسینیشن کی جائے گی۔ میڈیکل سنٹر میں پی ایچ اے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی بھی ویکسینیشن بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کورونا کیسیز میں مزید کمی کیلئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کورونا ویکسینیشن کروائیں۔