RFP حکومت پنجاب کے متعلقہ محکموں کی معلومات پر تیار ہوئی

June 14, 2021

اسلام آباد (طارق بٹ)RFP حکومت پنجاب کے متعلقہ محکموں کی معلومات پر تیار ہوئی؛ سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ ہمیشہ تمام متعلقہ محکموں کی شراکت نا کہ کسی فرد کے کام کی بنیاد پر خلاصہ دستاویز ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریکویسٹ فار پروپوزل (آر ایف پی) ، جسے راولپنڈی رنگ روڈ (R3) پروجیکٹ کی "بائبل" یا ماسٹر دستاویز کہا جاتا ہے ، کو حکومت پنجاب کے تمام متعلقہ محکموں کی معلومات کے بعد تیار کیا گیا۔ ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو وضاحت کی کہ آر ایف پی ہمیشہ تمام متعلقہ محکموں کی شراکت کی بنیاد پر نا کہ کسی فرد کے کام کی بنیاد پر خلاصہ دستاویز ہوتی ہے۔ اس میں پروجیکٹ کی تمام خصوصیات اور تفصیلات درج ہیں اور اسے قابل بولی دہندگان کے سامنے پیش کیا گیا جن کو "جنوبی کوریا کے چابول ’کئی کمپنیوں پر مشتمل تعمیراتی کمپنیوں‘ سے جوڑا جاسکتا ہے۔ آر ایف پی آر 3 کی بنیاد پر بولی سے پہلے اجلاس بھی ہوا جس میں 15 تعمیراتی فرمز نے حصہ لیا تھا جن میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور تین چینی کمپنیاں شامل ہیں۔ آر ایف پی تین جلدوں پر محیط ہے جس میں آر 3 کا ڈیزائن بھی شامل ہے ، جن کی کاپیاں دی نیوز کو دستیاب ہیں ، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی (ایل آر آر اے) کی جانب سے ڈیزائن ، فنانس ،آپریٹ اور ٹرانسفر ماڈل کے تحت انجینئرنگ ، پروکیورمنٹ ، تعمیر ، فنانس ، آپریشنز اور رنگ روڈ کی بحالی کیلئے تیار کی گئی تھی۔ آر 3 کے ڈیزائن اور مالی مضمرات نیسپاک کے سینئر انجینئرز اور مالیاتی ماہرین نے وضع کیے تھے۔ دستاویز میں پروجیکٹ کی تفصیل ، الائنمنٹ کا مطالعہ ، سول اور الائیڈ ورکس اور ابتدائی ڈیزائن کی رپورٹوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ تشخیصی معیار کا تعین ایل آر آر اے نے محکمہ خزانہ پنجاب میںمحکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) اور رسک مینجمنٹ یونٹ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) سیل کے اشتراک سے کیا تھا۔ دستاویز کا کہنا ہے کہ R3 منصوبے کی ترتیب تین لین، کنٹرول رسائی کے ساتھ دوہری کیرج وے سہولت ہے۔ 65.3 کلومیٹر الائنمنٹ ایریا آبادی والے چھوٹے شہر ، دونوں اطراف سبز کھیت / باغات کے ساتھ رولنگ / پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے۔ بولی آر ایف پی کی کسی بھی اور تمام شرائط کی مکمل تفہیم اور معاہدے پر جمع کی جانی تھی اور اس طرح کی پیش کش کو RFP میں بیان کردہ تمام شرائط و ضوابط کی قبولیت سمجھا جائے گا۔