افغان علماء امن کیلئے محراب و منبر سے کردار ادا کریں،علماء کونسل پاکستان

June 14, 2021

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) مرکزی علماء کونسل پاکستان نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے علماء سے اپیل کی ہے کہ وہ پُرامن افغانستان کی راہ ہموار کرنے کیلئے محراب ومنبرسے اپنا کردار ادا کریں ، مکہ مکرمہ اعلامیہ کی روشنی میں تمام گروپ افغانستان میں امن کے حصول کیلئے متحد ہو جائیں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں پرامن افغانستان پاکستان کے علماء کی خواہش ہے ،چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی، سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی و دیگر نے ایک بیان میں کہا ہےکہ افغانستان میں متحارب فریقین کے مابین مفاہمت کے عمل کی حمایت کرتے ہیں، افغانستان کے عوام کو موجودہ مشکلات سے نکالنے کیلئے مفاہمت سمیت دیگر عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مکہ مکرمہ میں طے شدہ اعلامیے کے مطابق امن عمل کے ذریعے امن اور مفاہمت کو فروغ دینے کیلئے افغان علماء اور مشائخ اپنا کردار ادا کریں گے ۔