شاہدرہ : بچوں کی لڑائی پرکانسٹیبل نے نوجوان قتل کر دیا

June 14, 2021

لاہور (کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقہ لاجپت روڈ پر بچوں کی لڑائی پرکانسٹیبل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے 18سالہ زین کو قتل کر دیا ،زین دسویں کلاس کا طالب علم تھا۔کانسٹیبل وسیم قبضہ گروپ کا رکن ہے چار روز قبل اس کا اپنے محلہ دار جمیل سے جھگڑا ہوا لوگوں نے بیچ بچائو کروا دیا۔ گزشتہ روز پھر جھگڑا ہوا تو وسیم نے اپنے ساتھیوں مہب اور عاطف کے ہمراہ پہلے جمیل کے بیٹے زین کو ڈنڈوں سے مارا پھر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا پولیس نے مقتول کے بھائی جہا نزیب کی درخواست پر کانسٹیبل وسیم، مہہب اور عاطف کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ کانسٹیبل فرار ہو گیا پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کر دی جسے سپرد خاک کر دیا گیا۔ملزم پیرو فورس میں ڈرائیورہے