مہر ایکسپریس کا انجن احسان پور میں فیل، ٹرین دو گھنٹے سے زائد کھڑی رہی

June 14, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی سے ملتان آنے والی 128ڈاؤن مہر ایکسپریس کا انجن احسان پور میں فیل ہوگیا ،اطلاع ملنے پر ریلوے انتظامیہ نے لیہ میں کھڑی مال گاڑی کا انجن الگ کرکے مہر ایکسپریس کے لیے احسان پور بھیج دیا ،اس دوران مہر ایکسپریس 2گھنٹے سے زائد احسان پور میں کھڑی رہی جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔