ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام مینگو فیسٹیول منعقد ہوگا

June 14, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور سینٹورس مال کی انتظامیہ کے اشتراک سے اسلام آباد میں یکم جولائی سے 3 جولائی تک اور ڈی ایچ اے کے اشتراک سے 8سے 10 جولائی تک ملتان میں مینگو فیسٹیول 2021ء منعقد ہوگا،یہ فیصلہ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا، مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،ملتان اور بی زیڈ یو بھی مینگو فیسٹیول کا حصہ ہونگے، دونوں مینگو فیسٹیول میں ملک بھرسے مینگو گرورز ،مینگو انڈسٹری اورمختلف ممالک کے سفیر بھی شرکت کرینگے ۔ جنرل پبلک کے لئے ایس او پی کے ساتھ داخلہ فری ہو گا ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مینگو فیسٹیول کروانے کے لئے تمام فیصلے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور ڈی ایچ اے، ملتان ملکر کریں گے، دو کمیٹیاںبھی تشکیل دی گئیں ۔