غصیلے ہاتھی نے شادی کی تقریب میں ہلچل مچادی

June 14, 2021

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک غصیلے ہاتھی نے شادی کی تقریب تہس نہس کردی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ واقعہ پریاگراج کے سرائے عنایت علاقے کے گاؤں آملا پور میں پیش آیا جب دولہا آنند ترپاٹھی شادی میں ہاتھی کے ساتھ ناریان پور گاؤں سے آملا پور پہنچا۔

شادی کی تقریب میں پٹاخے کی آواز سے ہاتھی بپھر گیا اور رسمی پنڈال کو تباہ کردیا، ہاتھی نے پنڈال میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

ویڈیو میں ہاتھی کو گاڑی الٹتے اور دولہا سمیت لوگوں کو بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔