وزیراعظم عمران خان کی زخمی ٹریفک پولیس اہلکار کو شاباشی، انعام دینے کا اعلان

June 15, 2021

وزیراعظم عمران خان نے زخمی ہونے کے باوجود ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والے اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل قیصر شکیل کو ان کی فرض شناسی پر وزیر اعظم ہاؤس بلاکر شاباشی دی اور انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔

زخمی ٹریفک پولیس اہلکار سےملاقات میں عمران خان نے کہا کہ آپ کی فرض شناسی کو بہت لوگوں نے سراہا، آپ کے اس ایک احسن اقدام سے پولیس کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک آدمی اٹھتا ہے ، عوام کیلئے کھڑا ہوتا ہے اور قربانی دیتا ہے تو پولیس کا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار قیصر شکیل 9 جون کو دورانِ ڈیوٹی موٹرسائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے تھے اور دو دن کے آرام کے بعد سے ہی اپنے فرائض سرانجام دینے ڈیوٹی پر آگئے تھے۔