سعوی عرب میں مزدوروں سے دھوپ میں کام لینے پر پابندی

June 15, 2021

سعودی عرب میں مزدوروں سے دھوپ میں کام لینے پر پابندی عائد کردی گئی۔ یہ پابندی 15 جون سے 15 ستمبر 2021 تک جاری رہے گی۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد سرکاری اور نجی سطح پر ملک بھر میں جاری منصوبوں پر دوپہر 12 بجے سے شام 3 بجے تک کام بند رہے گا۔

سعودی حکام کے مطابق یہ فیصلہ دھوپ میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت اور صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

کمپنیاں اس فیصلے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے گی۔