سارجنٹ ایٹ آرمز بھی ارکان کو کنٹرول نہ کرسکے

June 15, 2021

قومی اسمبلی میں سارجنٹ ایٹ آرمز بھی ارکان پارلیمان کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔

قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں ہنگامہ آرائی اپنے عروج پر رہی۔

کوشش کے باوجود قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز بھی ارکان پارلیمنٹ کو کنٹرول میں ناکام دکھائی دیے۔

ایک دوسرے پر بجٹ کاپیاں پھینکنے میں مصروف عمل ارکان پارلیمان کو سارجنٹ ایٹ آرمز ان کی نشستوں کی طرف لے جانے کی کوشش کرتے رہے۔

حکومتی اور اپوزیشن ارکان اس کے باوجود ایک دوسرے پر بجٹ کی کاپیاں پھینکے سے باز نہ آئے۔

ایک موقع پر ارکان پارلیمان کے مابین ہاتھا پائی کا خدشہ پیدا ہوگیا، جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ سے مدد مانگ لی۔

مدد طلب کیے جانے پر سینیٹ سیکرٹریٹ نےا ضافی سارجنٹ ایٹ آرمز کی خدمات قومی اسمبلی کے سپرد کردیں۔