اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ قومی اسمبلی میں آج کی ہنگامہ آرائی پر بھی گفتگو ہوئی۔
مولانا فضل الرحمٰن نے دوران ملاقات شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ حکومت ارکان کے رویے پر آپ سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ کسی حکومت نے اپوزیشن سے ایسا نامناسب اور غیرجمہوری رویہ اختیار نہیں کیا۔
پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی بار قائد حزب اختلاف کے ساتھ ایسا افسوسناک رویہ اختیار کیا گیا۔
اُن کا کہنا تھاکہ غیرجمہوری حکومت کا غیرجمہوری رویہ قابل نفرت اور قابل مذمت ہے۔
دوران ملاقات شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کی آمد اور اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسعد محمود بھی اپوزیشن چیمبر میں ملاقات کی۔