چین اور G7 ممالک میں کشیدگی امن کیلئے اچھی نہیں، ضیاء عباس

June 16, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ چین اور جی سیون ممالک کے درمیان کشیدگی دنیا کے امن کے لئے اچھی علامت نہیں، موجودہ صورت حال میں کورونا کے بعد کئی ملکوں کے معاشی حالات خاصے بگڑ گئے ہیں جن سے ان ملکوں میں بے روزگاری جنم لے رہی ہے، چین اور تمام عالمی طاقتوں کو دنیا بھر میں غربت کے خاتمے،گلوبل وارمنگ سے نمٹنے،تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔