بن قاسم سے کم عمر بچے سے زیادتی کا ملزم گرفتار

June 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بن قاسم سے کم عمر بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق 65سالہ ملزم ذوالفقار علی شیخ نے بہلا پھسلا کر 11 سالہ بچے کو گھر بلا کر ہوس کا نشانہ بنایا۔گرفتار ملزم نے واقعہ کے بعد برادری کے ذریعے معاملے کو دبانے کی کوشش کی۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بچے کے والدین نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 249/2021 درج کر کے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ۔