حکومتی ارکان کی ہلڑ بازی پارلیمانی تاریخ کا شرمناک باب ہے، امان کنرانی

June 16, 2021

‏کوئٹہ(پ ر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران حکومتی بینچوں کی جانب سے احتجاج و ہلڑ بازی و ناروا حرکات و بدزبانی قابل مذمت و شرمناک ہے اپوزیشن کے پاس کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں ہوتا اس لئے احتجاج کرتی ہے جبکہ حکومت اپنے کام سےجواب دیتی ہےحکومت معیشت و روزگار،انصاف،ترقی مہنگائی کے خاتمے، ڈالر کی قیمت کی کمی پر کارکردگی دکھائے، ملک کے اندر اپوزیشن کے احتجاج کو عوام خود مستردکردیں گے مگر چونکہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے اس لئے وہ اپوزیشن کے سامنے احتجاج و بھونڈی حرکتیں کرنا پارلیمانی تاریخ میں ایک شرمناک باب کااضافہ ہے۔