سہیل احمد کے بیٹے بھی انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ہیں

June 16, 2021

پاکستان کے نامور کامیڈین سہیل احمد کے بیٹے حمزہ سہیل نے بھی شوبز انڈسٹری میں انٹری دے کر کامیابی سے ایک ڈرامہ کرلیا ہے۔

ابھرتے ہوئے اداکار حمزہ سہیل نے نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے ’رقیب سے‘ میں فریال محمود کے مقابل جاندار اداکاری کی۔

سہیل احمد المعروف عزیزی اسٹیج اور ٹی وی اداکار بھی ہیں۔ سہیل احمد برجستہ مکالموں کی ادائیگی میں اپنا الگ مقام رکھتے ہیں۔

حمزہ سہیل نے 2019 میں لندن کی ایک یونیورسٹی سے اپنی گریجویشن مکمل کی تھی، اعلیٰ تعلیم کیلئے دوبارہ لندن نہیں جاسکے کیونکہ ملک میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن لگادیا گیا تھا۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی والد جیسا بننا چاہتے تھے تاہم انہیں تعلیم پر دھیان دینے کا کہا گیا۔

حمزہ سہیل نے کہا کہ جب میں نے ایک کامیاب ڈرامہ کرلیا تو والدین مجھے مزید محنت کرنے کا ہی کہتے ہیں، وہ سراہنے میں تھوڑا کنجوسی سے کام لیتے ہیں۔