خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

June 17, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)صدر واہ پولیس نے خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کوساتھی سمیت گرفتارکرلیا۔تھانہ صدر واہ پولیس کو 38سالہ خاتون نے درخواست دی کہ صغیر اور عثمان کرائے کا مکان دکھانے کے بہانے ایک خالی گھر میں لے گیا جہاں صغیر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر تھانہ صدر واہ پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او صدر واہ وٹیم نے خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم صغیر اور ساتھی عثما ن کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔