ڈولفن نے بچے کا ہاتھ چبا ڈالا، ویڈیو وائرل

June 17, 2021

یوکرین کے شہر اوڈیسا میں ایک ڈولفن نے 6 سالہ بچے کا ہاتھ چبا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے نے تالاب میں جیسے ہی ہاتھ بڑھایا ڈولفن نے اچھل کر اس کا ہاتھ چبا لیا اور فوراً ہی تالاب میں واپس چلی گئی۔

بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے ہاتھ پر ٹانکے آئے ہیں۔