کراچی: ڈیفنس کی ٹیڑھی ہو جانے والی بلڈنگ سیل

June 17, 2021

کراچی کے علاقے ڈیفنس کی حدود میں واقع مخدوش بلڈنگ کی شکایت پر ڈی ایچ اے حکام نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ ٹیڑھی ہوجانے والی بلڈنگ کو سیل کر دیا۔

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع مذکورہ بلڈنگ گزشتہ سال ہونے والی مون سون کی طوفانی بارشوں کے سبب ایک جانب جھک گئی تھی۔

ڈی ایچ اے کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈی ایچ اے فیز سیون میں واقع بلڈنگ کو مکمل طور پر خالی کروا دیا گیا ہے۔

ڈی ایچ اے کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی بی سی حکام متاثرہ بلڈنگ کو مکمل یاجزوی گرانے کا فیصلہ کریں گے۔