قادیانی سے نکاح کرنے اور پڑھانے کا حکم …!

June 18, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔قادیانی سے مسلمان کے نکاح کا کیا حکم ہے ؟اگرکوئی مسلمان کسی مسلمان اور قادیانی کا نکاح پڑھائے تو وہ مسلمان رہے گا یا نہیں؟

جواب :۔قادیانی زندیق ومرتد ہیں۔ مسلمان کا نکاح قادیانی مردوں اور عورتوں سے حرام ہے۔ اگر کسی مسلمان لڑکے نے کسی قادیانی لڑکی سے نکاح کر لیا ہو تو شرعاً وہ نکاح منعقد ہی نہیں ہوا ، پھر نکاح پڑھانے والے نے اگر قادیانی کو کافر ہی جانا ہو اور کافر سے نکاح کو جائز نہ سمجھا ہو تو وہ کافر تو نہ ہو گا، مگر فاسق و گناہ گار ضرور ہو گا، لیکن اگر اس نے قادیانی کو مسلمان جانا ہو یا مسلمان اور کافر کے نکاح کو جائز سمجھا ہو تو اس پر تجدیدِ ایمان و تجدید نکاح ضروری ہو گا۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk