ملک کو معاشی غلامی کی زنجیروں میں جکڑا جا رہا ہے، الحاج احمد زادہ خان

June 18, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علمائے اسلام کے بزرگ رہنما صوبائی مجلس شوریٰ کے ممبر اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار الحاج احمد زادہ خان آف بٹ خیلہ نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی طرف سے عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کی بجائے عوام کے دکھوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ یہودی ایجنٹ کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور قرضوں کے لئے آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے اور بار بار مہنگائی کے بم گرا کر عوام سے زندہ رہنے کا حق چھینا جا رہا ہے۔ الحاج احمد زادہ خان نے پی ٹی آئی کےکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بار بار یوٹرن لینے، قومی دولت لوٹنے والے مجرموں کی سرپرستی اور جھوٹے وعدوں سے تبدیلی نہیں لائی جا سکتی ملک کو مزید تباہی س بچانے اور مہنگائی سے نجات کے لئے پی ٹی آئی کے ناراض کارکنوں کو جمعیت علمائے اسلام کا ساتھ دینا چاہئے۔ الحاج احمد زادہ خان نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد مفاد پرستوں ، آٹے چوروں اور چینی چوروں نے حکمران جماعت پی ٹی آئی کو ہائی جیک کر لیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے مخلص کارکنوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، پی ٹی آیئ اب مفاد پرستوں کا ٹولہ بن چکی ہے۔