ڈیری مصنوعات معدے کی خرابی اور برے خواب کا سبب بن سکتی ہیں، تحقیق
محققین کا کہنا ہے کہ دودھ یا اس سے بنی اشیا برے خواب کا سبب بن سکتے ہیں جو کہ معدہ کی خرابی کا اشارہ ہوتا ہے۔ اس حوالے سے نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جن افراد میں دودھ میں موجود مٹھاس (لیکٹوز) کو برداشت نہ کرنے کی علامات زیادہ شدید ہوتی ہیں، وہ زیادہ بار ڈراؤنے خواب دیکھنے کی شکایت کرتے ہیں۔